Sunan Abi Dawood Hadith 3961 (سنن أبي داود)

[3961]إسنادہ صحیح

صحیح مسلم (1668)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ،عَنْ يَحْيَی بْنِ عَتِيقٍ وَأَيُّوبَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ،عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ،أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ سِتَّةَ أَعْبُدٍ عِنْدَ مَوْتِہِ،وَلَمْ يَكُنْ لَہُ مَالٌ غَيْرُہُمْ،فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَأَقْرَعَ بَيْنَہُمْ،فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنی موت کے وقت چھ غلام آزاد کر دیے جب کہ اس کا ان کے سوا کوئی اور مال نہ تھا ‘ تو نبی کریم ﷺ کو جب یہ خبر پہنچی تو آپ ﷺ نے ان غلاموں میں قرعہ اندازی کر کے دو کو آزاد کر دیا اور چار کو غلام رکھا۔