Sunan Abi Dawood Hadith 3964 (سنن أبي داود)

[3964]إسنادہ حسن

(عبد اللہ) الغریف بن الدیلمي: حسن الحدیث، و ثقہ الحاکم وغیرہ مشکوۃ المصابیح (3386)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ عَنْ الْغَرِيفِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ قَالَ أَتَيْنَا وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ فَقُلْنَا لَہُ حَدِّثْنَا حَدِيثًا لَيْسَ فِيہِ زِيَادَةٌ وَلَا نُقْصَانٌ فَغَضِبَ وَقَالَ إِنَّ أَحَدَكُمْ لَيَقْرَأُ وَمُصْحَفُہُ مُعَلَّقٌ فِي بَيْتِہِ فَيَزِيدُ وَيَنْقُصُ قُلْنَا إِنَّمَا أَرَدْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَہُ مِنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ أَتَيْنَا رَسُولَ اللہِ ﷺ فِي صَاحِبٍ لَنَا أَوْجَبَ يَعْنِي النَّارَ بِالْقَتْلِ فَقَالَ أَعْتِقُوا عَنْہُ يُعْتِقْ اللہُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْہُ عُضْوًا مِنْہُ مِنْ النَّارِ

غریف بن دیلمی کہتے ہیں کہ ہم سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے کہا: ہمیں حدیث بیان کیجئیے جس میں کوئی کمی بیشی نہ ہو ‘ تو وہ غصے ہو گئے اور کہنے لگے: بلاشبہ تم میں کئی ایسے ہیں جو قرآن کی قرآت کرتے ہیں اور اس میں کمی بیشی کر جاتے ہیں ‘ حالانکہ قرآن اس کے اپنے گھر میں لٹکا ہوا ہوتا ہے؟ ہم نے کہا: ہمارا مقصد ہے کہ ایسی حدیث بیان فرمائیں جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے۔انہوں نے کہا: ہم اپنے ایک آدمی کے سلسلے میں نبی کریم ﷺ کے پاس حاضر ہوئے جو قتل کی وجہ سے جہنم کا مستحق ہو چکا تھا ‘ تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’اس کی طرف سے غلام آزاد کر دو ‘ اللہ عزوجل اس کے ہر ہر عضو کے بدلے اس کا ایک ایک عضو آگ سے آزاد فرما دے گا۔‘‘

قال معاذ علی زئی: صححہ ابن حبان (الاحسان: 640) والحاکم (2/ 212 ح 2843،2844) ووافقہ الذہبی وصححہ ابن الملقن (البدر المنیر: 8/ 503)