Sunan Abi Dawood Hadith 3965 (سنن أبي داود)
[3965]إسنادہ صحیح
قتادۃ صرح بالسماع عند البیھقي (9/161) وأبو نجیح ھو عمرو بن عبسۃ رضي اللہ عنہ مشکوۃ المصابیح (3873)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمَرِيِّ عَنْ أَبِي نَجِيحٍ السُّلَمِيِّ قَالَ حَاصَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ بِقَصْرِ الطَّائِفِ قَالَ مُعَاذٌ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ بِقَصْرِ الطَّائِفِ بِحِصْنِ الطَّائِفِ كُلَّ ذَلِكَ فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مَنْ بَلَغَ بِسَہْمٍ فِي سَبِيلِ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ فَلَہُ دَرَجَةٌ وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ أَيُّمَا رَجُلٍ مُسْلِمٍ أَعْتَقَ رَجُلًا مُسْلِمًا فَإِنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ جَاعِلٌ وِقَاءَ كُلِّ عَظْمٍ مِنْ عِظَامِہِ عَظْمًا مِنْ عِظَامِ مُحَرَّرِہِ مِنْ النَّارِ وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ أَعْتَقَتْ امْرَأَةً مُسْلِمَةً فَإِنَّ اللہَ جَاعِلٌ وِقَاءَ كُلِّ عَظْمٍ مِنْ عِظَامِہَا عَظْمًا مِنْ عِظَامِ مُحَرَّرِہَا مِنْ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
جناب ابونجیح سلمی (عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کی معیت میں طائف کے محل کا محاصرہ کیا۔معاذ (معاذ بن ہشام) کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سنا ‘ وہ کہتے تھے کہ ایک قلعے کا محاصرہ کیا،اور مفہوم سب کا ایک ہے۔ابونجیح نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ ﷺ فرماتے تھے ’’جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا اس کے لیے ایک درجہ ہے۔‘‘ اور پوری حدیث بیان کی۔اور میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ’’جس مسلمان نے کسی مسلمان کو آزاد کیا تو اللہ تعالیٰ اس کی ایک ایک ہڈی کو اس آزاد کردہ کی ایک ایک ہڈی کے بدلے جہنم سے تحفظ اور بچاؤ کا ذریعہ بنا دے گا۔اور جس عورت نے کسی مسلمان عورت کو آزاد کیا تو یقیناً اللہ تعالیٰ اس کی ایک ایک ہڈی کو اس کی آزاد کردہ کی ایک ایک ہڈی کے بدلے جہنم سے تحفظ اور بچاؤ کا ذریعہ بنا دے گا۔‘‘