Sunan Abi Dawood Hadith 3967 (سنن أبي داود)
[3967] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (2522)
السند منقطع وحدیث أبي نجیح السلمي (الأصل: 3965) یغني عنہ
ویأتي طرفہ عند الترمذي (1634ضعیف) والنسائي (3146 ضعیف)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ،عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ،عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السَّمْطِ, أَنَّہُ قَالَ لِكَعْبِ بْنِ مُرَّةَ-أَوْ مُرَّةَ بْنِ كَعْبٍ-: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ... فَذَكَرَ مَعْنَی مُعَاذٍ،إِلَی قَوْلِہِ: وَأَيُّمَا امْرِئٍ أَعْتَقَ مُسْلِمًا،وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ أَعْتَقَتِ امْرَأَةً مُسْلِمَةً...،زَادَ: وَأَيُّمَا رَجُلٍ أَعْتَقَ امْرَأَتَيْنِ مُسْلِمَتَيْنِ, إِلَّا كَانَتَا فِكَاكَہُ مِنَ النَّارِ يُجْزِئُ, مَكَانَ كُلِّ عَظْمَيْنِ مِنْہُمَا عَظْمٌ مِنْ عِظَامِہِ. قَالَ أَبو دَاود: سَالِمٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ شُرَحْبِيلَ مَاتَ شُرَحْبِيلُ بِصِفِّينَ.
جناب شرحبیل بن سمط کہتے ہیں کہ میں نے مرہ یا مرہ بن کعب رضی اللہ عنہ سے کہا کہ ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیں جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو تو انہوں نے مذکورہ بالا حدیث معاذ بن ہشام (3965) کے ہم معنی بیان کی،اور مزید کہا: ’’جس شخص نے دو مسلمان عورتوں کو آزاد کیا وہ اس کے لیے جہنم سے آزادی کا باعث ہوں گی۔ان کی ہر دو ہڈیوں کو اس کی ایک ہڈی کا عوض بنا دیا جائے گا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سالم نے شرحبیل سے نہیں سنا،شرحبیل کی وفات صفین میں ہوئی تھی۔