Sunan Abi Dawood Hadith 3975 (سنن أبي داود)

[3975]حسن

انظر الحدیث السابق (2507)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي الزِّنَادِ وَہُوَ أَشْبَعُ عَنْ أَبِيہِ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَقْرَأُ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَلَمْ يَقُلْ سَعِيدٌ كَانَ يَقْرَأُ

سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ یہ آیت یوں پڑھا کرتے تھے ((لا یستوی القاعدون من المؤمنین غیر أولی الضرر)) ’’مومنین میں سے (جہاد سے) بیٹھ رہنے والے اس حال میں کہ انہیں کوئی عذر ہو اور جہاد پر جانے والے برابر نہیں ہو سکتے۔‘‘ یعنی ((غیر)) کے زبر کے ساتھ۔سعید (سعید بن منصور) نے ((کان یقرأ)) کا لفظ نہیں کہا۔