Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 399 (سنن أبي داود)

[399]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (1011)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ كُنْتُ أُصَلِّي الظُّہْرَ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَآخُذُ قَبْضَةً مِنْ الْحَصَی لِتَبْرُدَ فِي كَفِّي أَضَعُہَا لِجَبْہَتِي أَسْجُدُ عَلَيْہَا لِشِدَّةِ الْحَرِّ

سعید بن حارث انصاری،سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے راوی ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھا کرتا تھا تو اپنی مٹھی میں کنکریاں اٹھا لیتا تاکہ ٹھنڈی ہو جائیں اور انہیں اپنی پیشانی کے نیچے رکھ کر سجدہ کر سکوں اور یہ سخت گرمی کے باعث ہوتا تھا۔