Sunan Abi Dawood Hadith 3992 (سنن أبي داود)

[3992]صحیح

صحیح بخاری (4819) صحیح مسلم (871)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَاءٍ قَالَ ابْنُ حَنْبَلٍ لَمْ أَفْہَمْہُ جَيِّدًا عَنْ صَفْوَانَ قَالَ ابْنُ عَبْدَةَ ابْنُ يَعْلَی عَنْ أَبِيہِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ عَلَی الْمِنْبَرِ يَقْرَأُ وَنَادَوْا يَا مَالِكُ قَالَ أَبُو دَاوُد يَعْنِي بِلَا تَرْخِيمٍ

جناب صفوان بن یعلیٰ اپنے والد یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا۔آپ ﷺ منبر پر کھڑے پڑھ رہے تھے ((ونادوا یا مالک)) ’’جہنمی پکاریں گے اے مالک! (داروغہ جہنم)۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: مقصد ہے کہ ترخیم کے بغیر پڑھا۔(یعنی اسے مختصر کر کے ((یا مال)) نہیں پڑھا)۔