Sunan Abi Dawood Hadith 3997 (سنن أبي داود)
[3997]حسن
انظر الحدیث السابق (3996)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ أَنْبَأَنِي مَنْ أَقْرَأَہُ النَّبِيُّ ﷺ أَوْ مَنْ أَقْرَأَہُ مَنْ أَقْرَأَہُ النَّبِيُّ ﷺ فَيَوْمَئِذٍ لَا يُعَذَّبُ قَالَ أَبُو دَاوُد قَرَأَ عَاصِمٌ وَالْأَعْمَشُ وَطَلْحَةُ بْنُ مُصَرِّفٍ وَأَبُو جَعْفَرٍ يَزِيدُ بْنُ الْقَعْقَاعِ وَشَيْبَةُ بْنُ نَصَّاحٍ وَنَافِعُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ كَثِيرٍ الدَّارِيُّ وَأَبُو عَمْرِو بْنُ الْعَلَاءِ وَحَمْزَةُ الزَّيَّاتُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ وَقَتَادَةُ وَالْحَسَنُ الْبَصْرِيُّ وَمُجَاہِدٌ وَحُمَيْدٌ الْأَعْرَجُ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ عَبَّاسٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ لَا يُعَذِّبُ وَلَا يُوثِقُ إِلَّا الْحَدِيثَ الْمَرْفُوعَ فَإِنَّہ يُعَذَّبُ بِالْفَتْحِ
جناب ابوقلابہ کہتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے بتایا جس کو نبی کریم ﷺ نے پڑھایا تھا۔یا کہا،مجھے اس شخص نے پڑھایا جس کو اس شخص نے پڑھایا جسے نبی کریم ﷺ نے پڑھایا تھا ((فیومئذ لا یعذب)) (’’ذال‘‘ کے زبر،یعنی مجہول صیغے کے ساتھ)۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عاصم،اعمش،طلحہ بن مصرف،ابوجعفر یزید بن قعقاع،شیبہ بن نصاح۔نافع بن عبدالرحمٰن،عبداللہ بن کثیر داری،ابوعمرو بن العلاء،حمزہ زیات،عبدالرحمٰن اعرج،قتادہ،حسن بصری،مجاہد،حمید اعرج،عبداللہ بن عباس اور عبدالرحمٰن بن ابوبکر یہ سبھی حضرات ((لا یعذب ولا یوثق)) پڑھتے ہیں (’’ذال‘‘) اور (’’ثا‘‘) کے کسرہ،یعنی معروف صیغے کے ساتھ)۔مگر مرفوع حدیث میں ((یعذب)) ’’ذال‘‘ کے فتحہ کے ساتھ مروی ہے۔