Sunan Abi Dawood Hadith 3999 (سنن أبي داود)

[3999] إسنادہ ضعیف

انظر الحدیث السابق (3998)

انوار الصحیفہ ص 142

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ قَالَ ذُكِرَ كَيْفَ قِرَاءَةُ جِبْرَائِلَ وَمِيكَائِلَ عِنْدَ الْأَعْمَشِ فَحَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ سَعْدٍ الطَّائِيِّ عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ ذَكَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ صَاحِبَ الصُّورِ فَقَالَ عَنْ يَمِينِہِ جِبْرَائِلُ وَعَنْ يَسَارِہِ مِيكَائِلُ

محمد بن خازم نے بیان کیا کہ جناب اعمش کی مجلس میں ((جبرائل)) اور ((میکائل)) کے تلفظ کی بحث چل پڑی تو اعمش نے بسند سعد طائی،عطیہ عوفی سے انہوں نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے صور پھونکنے والے فرشتے (اسرافیل) کا ذکر کیا اور فرمایا ’’اس کی دائیں جانب ’’جبرائیل‘‘ اور اس کی بائیں جانب ’’میکائل‘‘ ہیں۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ ((خلف)) کہتے ہیں: چالیس سال ہونے کو آئے ہیں کہ میں نے لکھنے سے قلم نہیں اٹھایا ہے مگر مجھے جو الجھن ’’جبرائیل اور میکائل‘‘ کے ضبط میں ہوئی ہے کسی اور کلمہ میں نہیں ہوئی۔