Sunan Abi Dawood Hadith 4000 (سنن أبي داود)
[4000] إسنادہ ضعیف
ترمذی (2928)
الزہري عنعن وسعید لم یدرک أبا بکر رضي اللہ عنہ فالخبر منقطع
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّہْرِيِّ قَالَ مَعْمَرٌ وَرُبَمَا ذَكَرَ ابْنَ الْمُسَيِّبِ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ يَقْرَءُونَ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ وَأَوَّلُ مَنْ قَرَأَہَا مَلِكِ يَوْمِ الدِّينِ مَرْوَانُ قَالَ أَبُو دَاوُد ہَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَنَسٍ وَالزُّہْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيہِ
جناب زہری رحمہ اللہ بسا اوقات ابن مسیب سے روایت کرتے تھے،انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ،ابوبکر،عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم ((ملک یوم الدین)) پڑھا کرتے تھے (سورۃ فاتحہ میں،((ملک)) بروزن فاعل۔) اور مروان سب سے پہلا شخص ہے جس نے یہ ((ملک یوم الدین)) پڑھا۔(’’الف‘‘ کے بغیر بروزن فعل۔) امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ سند ((الزہری عن أنس والزہری عن سالم عن أبیہ)) کی بہ نسبت زیادہ صحیح ہے۔