Sunan Abi Dawood Hadith 4005 (سنن أبي داود)

[4005]صحیح

انظر الحدیث السابق (4004)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ قَالَ قِيلَ لِعَبْدِ اللہِ إِنَّ أُنَاسًا يَقْرَءُونَ ہَذِہِ الْآيَةَ وَقَالَتْ ہِيتَ لَكَ فَقَالَ إِنِّي أَقْرَأُ كَمَا عُلِّمْتُ أَحَبُّ إِلَيَّ وَقَالَتْ ہَيْتَ لَكَ

جناب شقیق سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ لوگ یہ آیت کریمہ ((وقالت ہیت لک)) پڑھتے ہیں (یعنی ’’ھا‘‘ کے زیر کے ساتھ) تو انہوں نے کہا: بلاشبہ مجھے اسی طرح پڑھنا زیادہ محبوب ہے جیسے کہ مجھے سکھایا گیا ہے ((وقالت ہیت لک)) (یعنی ’’ھا‘‘ پر زبر کے ساتھ)۔