Sunan Abi Dawood Hadith 401 (سنن أبي داود)
[401]صحیح
صحیح بخاری (535) صحیح مسلم (616)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي أَبُو الْحَسَنِ قَالَ أَبُو دَاوُد أَبُو الْحَسَنِ ہُوَ مُہَاجِرٌ قَالَ سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ وَہْبٍ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ ﷺ فَأَرَادَ الْمُؤَذِّنُ أَنْ يُؤَذِّنَ الظُّہْرَ فَقَالَ أَبْرِدْ ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُؤَذِّنَ فَقَالَ أَبْرِدْ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا حَتَّی رَأَيْنَا فَيْءَ التُّلُولِ ثُمَّ قَالَ إِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَہَنَّمَ فَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ
جناب زید بن وہب کہتے تھے میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہتے تھے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے کہ مؤذن نے ظہر کی اذان کہنا چاہی تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’ٹھنڈک ہونے دو۔‘‘ اس نے پھر اذان کہنا چاہی تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’ٹھنڈک ہونے دو۔‘‘ دو دفعہ یا تین دفعہ یہی ہوا حتیٰ کہ ہم نے ٹیلوں کے سائے دیکھ لیے پھر فرمایا ’’گرمی کی شدت جہنم کی لپٹ سے ہے۔جب گرمی شدید ہو تو نماز کو ٹھنڈے وقت میں پڑھو۔‘‘