Sunan Abi Dawood Hadith 402 (سنن أبي داود)
[402]صحیح
صحیح بخاری (536) صحیح مسلم (615)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْہَبٍ الْہَمْدَانِيُّ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ الثَّقَفِيُّ أَنَّ اللَّيْثَ حَدَّثَہُمْ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا عَنْ الصَّلَاةِ قَالَ ابْنُ مَوْہَبٍ بِالصَّلَاةِ فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَہَنَّمَ
جناب سعید بن مسیب اور ابوسلمہ،سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب گرمی شدید ہو تو نماز ٹھنڈے وقت میں پڑھا کرو۔ابن موہب (یعنی یزید بن خالد) کے الفاظ ((عن الصلاۃ)) کی بجائے ((بالصلاۃ)) تھے۔تحقیق گرمی کی شدت جہنم کی لپٹ سے ہے۔