Sunan Abi Dawood Hadith 4012 (سنن أبي داود)
[4012]صحیح
أخرجہ النسائي (406) عطاء: بینھما صفوان بن یعلیٰ کما تقدم (1819) وانظر الحدیث الآتي (4013) مشکوۃ المصابیح (447)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُفَيْلٍ،حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ،عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ الْعَرْزَمِيِّ،عَنْ عَطَاءٍ،عَنْ يَعْلَی, أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ رَأَی رَجُلًا يَغْتَسِلُ بِالْبَرَازِ فُسْتَان إِزَارٍ،فَصَعَدَ الْمِنْبَرَ،فَحَمِدَ اللہَ وَأَثْنَی عَلَيْہِ،ثُمَّ قَالَ ﷺ: إِنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ حَيِيٌّ سِتِّيرٌ،يُحِبُّ الْحَيَاءَ وَالسَّتْرَ, فَإِذَا اغْتَسَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْتَتِرْ.
سیدنا یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ ایک کھلی جگہ میں کپڑا باندھے بغیر نہا رہا تھا تو آپ ﷺ منبر پر چڑھے اور اللہ عزوجل کی حمد و ثنا بیان کی،پھر فرمایا ’’اللہ عزوجل انتہائی حیاء والا اور پردہ پوش ہے ‘ حیاء اور پردہ پوشی کو پسند کرتا ہے ‘ سو تم میں سے جب کوئی غسل کرنے لگے ‘ تو پردہ کر لے۔‘‘