Sunan Abi Dawood Hadith 4011 (سنن أبي داود)
[4011] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (3748)
الإفریقي ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِنَّہَا سَتُفْتَحُ لَكُمْ أَرْضُ الْعَجَمِ وَسَتَجِدُونَ فِيہَا بُيُوتًا يُقَالُ لَہَا الْحَمَّامَاتُ فَلَا يَدْخُلَنَّہَا الرِّجَالُ إِلَّا بِالْأُزُرِ وَامْنَعُوہَا النِّسَاءَ إِلَّا مَرِيضَةً أَوْ نُفَسَاءَ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’عنقریب تمہارے لیے عجم کے علاقے فتح ہوں گے اور تم وہاں ایسے گھروندے پاؤ گے جنہیں ’’حمامات‘‘ کہا جاتا ہو گا۔تو مرد ان میں ہرگز نہ جائیں الا یہ کہ چادریں باندھ کر (باپردہ ہو کر جائیں) اور عورتوں کو ان سے منع کرنا سوائے اس کے کہ کوئی بیمار ہو یا نفاس میں ہو۔‘‘