Sunan Abi Dawood Hadith 4043 (سنن أبي داود)
[4043]صحیح
صحیح مسلم (2071)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي عَوْنٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ أُہْدِيَتْ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ حُلَّةُ سِيَرَاءَ فَأَرْسَلَ بِہَا إِلَيَّ فَلَبِسْتُہَا فَأَتَيْتُہُ فَرَأَيْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْہِہِ وَقَالَ إِنِّي لَمْ أُرْسِلْ بِہَا إِلَيْكَ لِتَلْبَسَہَا وَأَمَرَنِي فَأَطَرْتُہَا بَيْنَ نِسَائِي
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو دھاری دار حلہ ہدیہ دیا گیا،جو آپ نے مجھے بھجوا دیا۔میں اسے پہن کر آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ ﷺ کے چہرے پر غصے کے آثار دیکھے۔پھر آپ ﷺ نے فرمایا ’’میں نے یہ تمہیں اس لیے نہیں بھیجا کہ تم خود اسے پہن لو۔‘‘ چنانچہ آپ نے مجھے حکم دیا تو میں نے اسے اپنے خاندان کی عورتوں میں تقسیم کر دیا۔