Sunan Abi Dawood Hadith 4048 (سنن أبي داود)

[4048] إسنادہ ضعیف

ترمذی (2788)

سعید وقتادۃ والحسن مدلسون وعنعنوا

انوار الصحیفہ ص 144

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ نَبِيَّ اللہِ ﷺ قَالَ لَا أَرْكَبُ الْأُرْجُوَانَ وَلَا أَلْبَسُ الْمُعَصْفَرَ وَلَا أَلْبَسُ الْقَمِيصَ الْمُكَفَّفَ بِالْحَرِيرِ قَالَ وَأَوْمَأَ الْحَسَنُ إِلَی جَيْبِ قَمِيصِہِ قَالَ وَقَالَ أَلَا وَطِيبُ الرِّجَالِ رِيحٌ لَا لَوْنَ لَہُ أَلَا وَطِيبُ النِّسَاءِ لَوْنٌ لَا رِيحَ لَہُ قَالَ سَعِيدٌ أُرَہُ قَالَ إِنَّمَا حَمَلُوا قَوْلَہُ فِي طِيبِ النِّسَاءِ عَلَی أَنَّہَا إِذَا خَرَجَتْ فَأَمَّا إِذَا كَانَتْ عِنْدَ زَوْجِہَا فَلْتَطَّيَّبْ بِمَا شَاءَتْ

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قمیص پہنتا ہوں جس کی آستینیں ریشم سے گاڑھی گئی ہوں۔‘‘ حسن بصری رحمہ اللہ نے روایت بیان کرنے کے دوران میں اپنی قمیص کے دامن کی طرف اشارہ کیا اور مزید کہا: ’’خبردار! مردوں کی خوشبو (زینت) میں مہک ہوتی ہے رنگ نہیں ہوتا اور خبردار! عورتوں کی خوشبو (زینت) میں رنگ ہوتا ہے مہک نہیں ہوتی۔‘‘ سعید بن ابی عروبہ نے کہا: محدثین کرام عورتوں کی خوشبو کے متعلق مذکورہ فرمان کو اس معنی میں لیتے ہیں کہ جب وہ گھر سے باہر نکلیں تو ایسی خوشبو نہ لگائیں جو مہک والی ہو (کہ دوسروں کو ان کی طرف متوجہ کرے)،لیکن جب اپنے شوہر کے پاس ہو تو جیسی چاہے خوشبو لگا لے۔