Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4058 (سنن أبي داود)

[4058]صحیح

رواہ البخاري (5842) مختصرًا

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ وَكَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْحِمْصِيَّانِ قَالَا حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّہُ حَدَّثَہُ أَنَّہُ رَأَی عَلَی أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ رَسُولِ اللہِ ﷺ بُرْدًا سِيَرَاءَ قَالَ وَالسِّيَرَاءُ الْمُضَلَّعُ بِالْقَزِّ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا دختر رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ انہوں نے سیراء کی ایک چادر اوڑھی ہوئی تھی۔یعنی دھاری دار ریشمی چادر جس میں چار خانے سے بنے ہوئے تھے۔