Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4062 (سنن أبي داود)

[4062]إسنادہ صحیح

أخرجہ النسائي (5238 وسندہ صحیح) وابن عبد البر فی التمھید (5/52) مشکوۃ المصابیح (4351)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا مِسْكِينٌ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ ح و حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ عَنْ وَكِيعٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ نَحْوَہُ عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ أَتَانَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَرَأَی رَجُلًا شَعِثًا قَدْ تَفَرَّقَ شَعْرُہُ فَقَالَ أَمَا كَانَ يَجِدُ ہَذَا مَا يُسَكِّنُ بِہِ شَعْرَہُ وَرَأَی رَجُلًا آخَرَ وَعَلْيِہِ ثِيَابٌ وَسِخَةٌ فَقَالَ أَمَا كَانَ ہَذَا يَجِدُ مَاءً يَغْسِلُ بِہِ ثَوْبَہُ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے۔آپ ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ اس کے بال بکھرے بکھرے سے تھے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’کیا اسے کوئی چیز نہیں ملتی کہ اس سے اپنے بالوں کو سنوار لے؟‘‘ اور آپ ﷺ نے ایک دوسرے آدمی کو دیکھا جس کے کپڑے میلے ہو رہے تھے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’کیا اسے کوئی چیز نہیں ملتی کہ اس سے اپنے کپڑے دھو لے؟‘‘