Sunan Abi Dawood Hadith 4063 (سنن أبي داود)
[4063]إسنادہ صحیح
أبو إسحاق صرح بالسماع عند أحمد (3/473) ورواہ عنہ شعبۃ أیضًا
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِيہِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ فِي ثَوْبٍ دُونٍ فَقَالَ أَلَكَ مَالٌ قَالَ نَعَمْ قَالَ مِنْ أَيِّ الْمَالِ قَالَ قَدْ آتَانِي اللہُ مِنْ الْإِبِلِ وَالْغَنَمِ وَالْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ قَالَ فَإِذَا آتَاكَ اللہُ مَالًا فَلْيُرَ أَثَرُ نِعْمَةِ اللہِ عَلَيْكَ وَكَرَامَتِہِ
جناب ابوالاحوص (عوف) اپنے والد (مالک بن نضلہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے گھٹیا کپڑے پہنے ہوئے تھے۔آپ ﷺ نے دریافت فرمایا ’’کیا تمہارے پاس مال ہے؟‘‘ میں نے کہا: ہاں۔آپ ﷺ نے پوچھا کس قسم کا؟ میں نے عرض کیا کہ اللہ نے مجھے اونٹ ‘ بکریاں ‘ گھوڑے اور غلام ہر طرح کا مال عنایت فرمایا ہوا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب اللہ نے تمہیں مال دیا ہے تو اس کی نعمت اور احسان کا اثر تجھ پر نظر آنا چاہیئے۔‘‘