Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4080 (سنن أبي داود)

[4080]صحیح

رواہ مسلم (1511، 1554)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ لِبْسَتَيْنِ أَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ مُفْضِيًا بِفَرْجِہِ إِلَی السَّمَاءِ وَيَلْبَسُ ثَوْبَہُ وَأَحَدُ جَانِبَيْہِ خَارِجٌ وَيُلْقِي ثَوْبَہُ عَلَی عَاتِقِہِ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دو انداز سے کپڑا لپیٹنے سے منع فرمایا ہے۔ایک یہ کہ آدمی کپڑا اس طرح لپیٹے کہ اس کی شرمگاہ آسمان کی جانب کھلی رہے۔دوسرا یوں کہ کپڑا لپیٹے اور اس کا ایک کنارا باہر نکال کر اپنے کندھے پر ڈال لے۔