Sunan Abi Dawood Hadith 4081 (سنن أبي داود)
[4081]صحیح
صحیح مسلم (2099)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ الصَّمَّاءِ وَعَنْ الِاحْتِبَاءِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے،انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے صماء کے طور پر کپڑا لپیٹنے سے منع کیا ہے۔(یعنی انسان پوری طرح سے اس میں لپٹ جائے اور ہاتھ پاؤں کچھ بھی باہر نہ ہو) اور ایک کپڑے کو اپنی کمر اور گھٹنوں پر لپیٹنے سے بھی منع کیا ہے۔