Sunan Abi Dawood Hadith 4090 (سنن أبي داود)
[4090]صحیح
ولہ شاھد عند مسلم (2620)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح و حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ يَعْنِي ابْنَ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ الْمَعْنَی عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ مُوسَی عَنْ سَلْمَانَ الْأَغَرِّ وَقَالَ ہَنَّادٌ عَنْ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ ہَنَّادٌ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ الْكِبْرِيَاءُ رِدَائِي وَالْعَظَمَةُ إِزَارِي فَمَنْ نَازَعَنِي وَاحِدًا مِنْہُمَا قَذَفْتُہُ فِي النَّارِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بیان کیا ’’اللہ عزوجل فرماتا ہے بڑائی میری (اوپر کی) چادر ہے اور عظمت میری (نیچے کی) چادر ہے،چنانچہ جو کوئی ان میں سے کسی ایک کو بھی کھینچنے کی کوشش کرے گا (میرا شریک ہونے کی کوشش کرے گا) میں اسے جہنم میں جھونک دوں گا۔‘‘