Sunan Abi Dawood Hadith 4093 (سنن أبي داود)
[4093]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (4331)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيہِ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ عَنْ الْإِزَارِ فَقَال عَلَی الْخَبِيرِ سَقَطْتَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِزْرَةُ الْمُسْلِمِ إِلَی نِصْفِ السَّاقِ وَلَا حَرَجَ أَوْ لَا جُنَاحَ فِيمَا بَيْنَہُ وَبَيْنَ الْكَعْبَيْنِ مَا كَانَ أَسْفَلَ مِنْ الْكَعْبَيْنِ فَہُوَ فِي النَّارِ مَنْ جَرَّ إِزَارَہُ بَطَرًا لَمْ يَنْظُرْ اللہُ إِلَيْہِ
جناب علاء بن عبدالرحمٰن اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے تہبند کے متعلق دریافت کیا۔تو انہوں نے کہا کہ صاحب علم و خبر سے تمہارا واسطہ پڑا ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’مسلمان کا تہبند آدھی پنڈلی تک ہوتا ہے۔آدھی پنڈلی سے ٹخنوں تک کے مابین میں کوئی حرج نہیں اور جو ٹخنوں سے نیچے ہو وہ آگ میں ہے،جس نے تکبر سے اپنا تہبند گھسیٹا اللہ تعالیٰ اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔“