Sunan Abi Dawood Hadith 4096 (سنن أبي داود)
[4096]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (4370)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنِي عِكْرِمَةُ أَنَّہُ رَأَی ابْنَ عَبَّاسٍ يَأْتَزِرُ فَيَضَعُ حَاشِيَةَ إِزَارِہِ مِنْ مُقَدَّمِہِ عَلَی ظَہْرِ قَدَمَيْہِ وَيَرْفَعُ مِنْ مُؤَخَّرِہِ قُلْتُ لِمَ تَأْتَزِرُ ہَذِہِ الْإِزْرَةَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَأْتَزِرُہَا
جناب عکرمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو تہبند باندھے دیکھا کہ ان کے تہبند کا اگلا حاشیہ ان کے پاؤں کی پشت کو چھو رہا ہوتا اور پیچھے کی جانب سے اوپر کو اٹھا ہوتا تھا۔میں نے کہا کہ آپ تہبند اس انداز سے کیوں باندھتے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح باندھتے دیکھا ہے۔