Sunan Abi Dawood Hadith 4100 (سنن أبي داود)
[4100]إسنادہ حسن
إبراہیم بن المھاجر حسن الحدیث علی الراجح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ مُہَاجِرٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا أَنَّہَا ذَكَرَتْ نِسَاءَ الْأَنْصَارِ فَأَثْنَتْ عَلَيْہِنَّ وَقَالَتْ لَہُنَّ مَعْرُوفًا وَقَالَتْ لَمَّا نَزَلَتْ سُورَةُ النُّورِ عَمِدْنَ إِلَی حُجُورٍ أَوْ حُجُوزٍ شَكَّ أَبُو كَامِلٍ فَشَقَقْنَہُنَّ فَاتَّخَذْنَہُ خُمُرًا
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انصار کی عورتوں کا ذکر کیا۔ان کی تعریف کی اور ان کے اچھے اعمال بیان کیے اور کہا: جب سورۃ النور نازل ہوئی تو ان عورتوں نے پردوں کے کپڑے یا مردوں کی چادریں لیں۔ابوکامل کو لفظ ((حجور)) یا ((حجوز)) میں شک ہوا ہے۔اور انہیں پھاڑ کر اپنے لیے پردے کی چادریں بنا لیا۔