Sunan Abi Dawood Hadith 4104 (سنن أبي داود)
[4104] إسنادہ ضعیف
الولید بن مسلم عنعن
وسعیدبن بشیر: ضعیف،حدّث عن قتادۃ بمناکیر،انظرتہذیب التہذیب (10/4)
وقتادۃ عنعن
وابن دریک عن عائشۃ منقطع،انظر تحفۃ الأشراف (11/ 392 قبل حدیث 16062)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ كَعْبٍ الْأَنْطَاكِيُّ وَمُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ خَالِدٍ قَالَ يَعْقُوبُ ابْنُ دُرَيْكٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا أَنَّ أَسْمَاءَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ دَخَلَتْ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ وَعَلَيْہَا ثِيَابٌ رِقَاقٌ فَأَعْرَضَ عَنْہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ وَقَالَ يَا أَسْمَاءُ إِنَّ الْمَرْأَةَ إِذَا بَلَغَتْ الْمَحِيضَ لَمْ تَصْلُحْ أَنْ يُرَی مِنْہَا إِلَّا ہَذَا وَہَذَا وَأَشَارَ إِلَی وَجْہِہِ وَكَفَّيْہِ قَالَ أَبُو دَاوُد ہَذَا مُرْسَلٌ خَالِدُ بْنُ دُرَيْكٍ لَمْ يُدْرِكْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ (ان کی بہن) اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کے ہاں آئیں اور انہوں نے باریک کپڑے پہنے ہوئے تھے۔تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے اپنا منہ موڑ لیا اور فرمایا ’’اے اسماء! بچی جب جوان ہو جائے تو جائز نہیں کہ اس سے کچھ نظر آئے سوائے اس کے اور اس کے اور آپ ﷺ نے اپنے چہرے اور ہاتھوں کی طرف اشارہ فرمایا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت مرسل ہے۔خالد بن دریک نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو نہیں پایا اور سعید بن بشیر قوی نہیں ہے۔