Sunan Abi Dawood Hadith 4105 (سنن أبي داود)
[4105]صحیح
صحیح مسلم (2206)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ مَوْہَبٍ قَالَا حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ اسْتَأْذَنَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ فِي الْحِجَامَةِ فَأَمَرَ أَبَا طَيْبَةَ أَنْ يَحْجُمَہَا قَالَ حَسِبْتُ أَنَّہُ قَالَ كَانَ أَخَاہَا مِنْ الرَّضَاعَةِ أَوْ غُلَامًا لَمْ يَحْتَلِمْ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم ﷺ سے سینگی لگوانے کی اجازت چاہی۔تو آپ ﷺ نے ابوطیبہ کو فرمایا کہ اسے سینگی لگائے۔راوی نے کہا: میرا خیال ہے کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ وہ ان کا رضاعی بھائی تھا یا نابالغ لڑکا تھا۔