Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 411 (سنن أبي داود)

[411]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (637)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي حَكِيمٍ قَالَ سَمِعْتُ الزِّبْرِقَانَ يُحَدِّثُ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُصَلِّي الظُّہْرَ بِالْہَاجِرَةِ وَلَمْ يَكُنْ يُصَلِّي صَلَاةً أَشَدَّ عَلَی أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ ﷺ مِنْہَا فَنَزَلَتْ حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَی وَقَالَ إِنَّ قَبْلَہَا صَلَاتَيْنِ وَبَعْدَہَا صَلَاتَيْنِ

جناب عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ظہر کی نماز دوپہر کے وقت میں پڑھا کرتے تھے اور اصحاب رسول کے لیے اس نماز سے بڑھ کر اور کوئی نماز سخت نہ ہوتی تھی۔چنانچہ یہ آیت نازل ہوئی ((حافظوا علی الصلوات والصلاۃ الوسطی)) ’’نمازوں کی پابندی کرو اور درمیانی نماز کی۔‘‘ (زید بن ثابت نے) کہا: اس سے پہلے دو نمازیں ہیں (یعنی عشاء اور فجر،رات کی) اور اس کے بعد بھی دو نمازیں ہیں (یعنی عصر اور مغرب،دن کی)۔