Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 410 (سنن أبي داود)

[410]صحیح

صحیح مسلم (629)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ أَبِي يُونُسَ مَوْلَی عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا أَنَّہُ قَالَ أَمَرَتْنِي عَائِشَةُ أَنْ أَكْتُبَ لَہَا مُصْحَفًا وَقَالَتْ إِذَا بَلَغْتَ ہَذِہِ الْآيَةَ فَآذِنِّي حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَی فَلَمَّا بَلَغْتُہَا آذَنْتُہَا فَأَمْلَتْ عَلَيَّ حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَی وَصَلَاةِ الْعَصْرِ وَقُومُوا لِلَّہِ قَانِتِينَ ثُمَّ قَالَتْ عَائِشَةُ سَمِعْتُہَا مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ

جناب ابو یونس،سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے حکم دیا کہ انہیں قرآن مجید لکھ دوں اور فرمایا کہ جب تم آیت کریمہ ((حافظوا علی الصلوات والصلاۃ الوسطی)) پر پہنچو تو مجھے بتلانا۔چنانچہ جب میں اس آیت کریمہ پر پہنچا تو انہیں خبر دی۔تو انہوں نے مجھے یہ آیت اس طرح لکھوائی ((حافظوا علی الصلوات والصلاۃ الوسطی وصلاۃ العصر وقوموا للہ قانتین)) ’’نمازوں کی پابندی کرو اور درمیانی نماز (یا افضل) نماز عصر کی ‘ اور اللہ کے لیے با ادب ہو کر کھڑے ہوؤ۔‘‘ پھر انہوں نے کہا کہ میں نے یہ (آیت ان الفاظ کے ساتھ) رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے۔