Sunan Abi Dawood Hadith 4111 (سنن أبي داود)
[4111]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِہِنَّ الْآيَةَ فَنُسِخَ وَاسْتَثْنَی مِنْ ذَلِكَ وَالْقَوَاعِدُ مِنْ النِّسَاءِ اللَّاتِي لَا يَرْجُونَ نِكَاحًا الْآيَةَ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت کریمہ ((وقل للمؤمنات یغضضن من أبصارہن)) کی تفسیر میں فرمایا (یہ عام الحکم تھا۔پھر بڑی عمر کی بوڑھی عورتوں کے حق میں) اسے منسوخ کر کے انہیں اس حکم سے مستثنیٰ کرتے ہوئے فرمایا ((والقواعد من النساء اللاتی لا یرجون نکاحا)) یعنی بڑی عمر کی بوڑھی عورتیں جنہیں اب نکاح کی خواہش نہ ہو۔(ان پر پردے کے احکام کی پابندی نہیں ہے)۔