Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4125 (سنن أبي داود)

[4125] إسنادہ ضعیف

نسائی (4248)

الحسن البصري مدلس وعنعن

والحدیث السابق (الأصل: 4123) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 146

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ جَوْنِ بْنِ قَتَادَةَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبَّقِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ أَتَی عَلَی بَيْتٍ فَإِذَا قِرْبَةٌ مُعَلَّقَةٌ فَسَأَلَ الْمَاءَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّہَا مَيْتَةٌ فَقَالَ دِبَاغُہَا طُہُورُہَا

سیدنا سلمہ بن محبق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہ تبوک کے موقع پر رسول اللہ ﷺ ایک گھر میں آئے تو ایک مشکیزہ لٹکے دیکھا۔تو آپ ﷺ نے پانی طلب فرمایا: تو انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ مشکیزہ مردار (جانور کے چمڑے کا) ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اس کو رنگ دیا جانا اس کی پاکیزگی ہے۔‘‘