Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4128 (سنن أبي داود)

[4128]حسن

انظر الحدیث السابق (4128) مشکوۃ المصابیح (508)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ مَوْلَی بَنِي ہَاشِمٍ حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ عَنْ خَالِدٍ عَنْ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ أَنَّہُ انْطَلَقَ ہُوَ وَنَاسٌ مَعَہُ إِلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ عُكَيْمٍ رَجُلٌ مِنْ جُہَيْنَةَ قَالَ الْحَكَمُ فَدَخَلُوا وَقَعَدْتُ عَلَی الْبَابِ فَخَرَجُوا إِلَيَّ فَأَخْبَرُونِي أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُكَيْمٍ أَخْبَرَہُمْ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَتَبَ إِلَی جُہَيْنَةَ قَبْلَ مَوْتِہِ بِشَہْرٍ أَنْ لَا تَنْتَفِعُوا مِنْ الْمَيْتَةِ بِإِہَابٍ وَلَا عَصَبٍ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ يُسَمَّی إِہَابًا مَا لَمْ يُدْبَغْ فَإِذَا دُبِغَ لَا يُقَالُ لَہ إِہَابٌ إِنَّمَا يُسَمَّی شَنًّا وَقِرْبَةً

حکم بن عتیبہ کہتے ہیں کہ میں اور کئی لوگ عبداللہ بن عکیم کے ہاں گئے،وہ قبیلہ جہینہ کے فرد تھے۔حکم نے کہا: دوسرے لوگ اندر چلے گئے جب کہ میں دروازے پر بیٹھا رہا۔چنانچہ جب وہ میرے پاس واپس آئے تو انہوں نے مجھے بتایا کہ عبداللہ بن عکیم نے انہیں بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی وفات سے ایک مہینہ پہلے قبیلہ جہینہ کی طرف ایک خط لکھا تھا ’’مردار کے چمڑے یا اس کے پٹھوں سے فائدہ مت اٹھاؤ۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ نضر بن شمیل نے کہا کہ بے رنگے چمڑے کو ((إہاب)) کہتے ہیں۔رنگ دیے جانے کے بعد اسے ((إہاب)) نہیں کہتے بلکہ ((شن)) اور ((قربۃ)) کہتے ہیں۔