Sunan Abi Dawood Hadith 4129 (سنن أبي داود)
[4129]إسنادہ حسن
أخرجہ ابن ماجہ (3656 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (4357)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ وَكِيعٍ عَنْ أَبِي الْمُعْتَمِرِ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تَرْكَبُوا الْخَزَّ وَلَا النِّمَارَ قَالَ وَكَانَ مُعَاوِيَةُ لَا يُتَّہَمُ فِي الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ لَنَا أَبُو سَعِيدٍ قَالَ لَنَا أَبُو دَاوُدَ أَبُو الْمُعْتَمِرِ اسْمُہُ يَزِيدُ بْنُ طَہْمَانَ كَانَ يَنْزِلُ الْحِيَرَةَ
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’خز (ریشم) کے کپڑے اور چیتے کی کھال کو اپنی گدی مت بناؤ۔‘‘ (انہیں بطور زین یا زین پوش استعمال نہ کرو۔) ابن سیرین نے کہا: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت حدیث میں متہم نہیں تھے۔(ان کی سیاسی آراء سے کسی کو اختلاف ہو تو الگ بات ہے ورنہ فرامین رسول ﷺ کے نقل میں نہایت قابل اعتماد تھے)۔