Sunan Abi Dawood Hadith 4140 (سنن أبي داود)
[4140]صحیح
صحیح بخاری (168) صحیح مسلم (268)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي شَأْنِہِ كُلِّہِ فِي طُہُورِہِ وَتَرَجُّلِہِ وَنَعْلِہِ قَالَ مُسْلِمٌ وَسِوَاكِہِ وَلَمْ يَذْكُرْ فِي شَأْنِہِ كُلِّہِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ عَنْ شُعْبَةَ مُعَاذٌ وَلَمْ يَذْكُرْ سِوَاكَہُ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنے تمام کاموں میں جہاں تک ہو سکتا دائیں جانب کو پسند فرماتے تھے۔وضو کرنے،کنگھی کرنے اور جوتا پہننے میں۔مسلم بن ابراہیم نے مسواک کا بیان بھی کیا مگر ((فی شأنہ کلہ)) ’’تمام کاموں‘‘ کا ذکر نہیں کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس حدیث کو معاذ نے شعبہ سے روایت کیا تو اس میں مسواک کا ذکر نہیں کیا۔