Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4146 (سنن أبي داود)

[4146]صحیح

صحیح مسلم (2082)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ كَانَ وِسَادَةُ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ ابْنُ مَنِيعٍ الَّتِي يَنَامُ عَلَيْہَا بِاللَّيْلِ ثُمَّ اتَّفَقَا مِنْ أَدَمٍ حَشْوُہَا لِيفٌ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا ایک تکیہ تھا۔ابن منیع نے کہا: تکیہ چمڑے کا تھا جس پر آپ ﷺ رات کو سوتے تھے،پھر روایت کے اگلے الفاظ بیان کرنے میں دونوں راوی متفق ہیں۔اس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔