Sunan Abi Dawood Hadith 4166 (سنن أبي داود)
[4166] إسنادہ ضعیف
نسائی (5092)
صفیۃ بنت عصمۃ: لا تعرف ومطیع:لین لحدیث (تقریب: 8624،6820)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصُّورِيُّ،حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،حَدَّثَنَا مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ،عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ عِصْمَةَ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا،قَالَتْ: أَوْمَتِ امْرَأَةٌ مِنْ وَرَاءِ سِتْرٍ بِيَدِہَا كِتَابٌ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ،فَقَبَضَ النَّبِيُّ ﷺ يَدَہُ،فَقَالَ: مَا أَدْرِي أَيَدُ رَجُلٍ أَمْ يَدُ امْرَأَةٍ؟!, قَالَتْ: بَلِ امْرَأَةٌ،قَالَ: لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً, لَغَيَّرْتِ أَظْفَارَكِ.-يَعْنِي: بِالْحِنَّاءِ-.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک عورت نے پردے کے پیچھے سے اپنے ہاتھ سے رسول اللہ ﷺ کی طرف اشارہ کیا ‘ اس کے پاس آپ ﷺ کے لیے ایک خط تھا ‘ تو رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور فرمایا ’’مجھے نہیں معلوم کہ یہ ہاتھ مرد کا ہے یا عورت کا؟‘‘ اس نے کہا: عورت کا ‘ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اگر تو عورت ہوتی تو اپنے ناخنوں کو رنگ لیتی۔‘‘ یعنی مہندی لگاتی۔