Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4170 (سنن أبي داود)

[4170] إسنادہ ضعیف

عبد اللہ بن وھب عنعن

و لبعض الحدیث شواھد صحیحۃ

انوار الصحیفہ ص 148

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،عَنْ أُسَامَةَ،عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ،عَنْ مُجَاہِدِ بْنِ جَبْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لُعِنَتِ الْوَاصِلَةُ وَالْمُسْتَوْصِلَةُ،وَالنَّامِصَةُ وَالْمُتَنَمِّصَةُ،وَالْوَاشِمَةُ وَالْمُسْتَوْشِمَةُ مِنْ غَيْرِ دَاءٍ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَتَفْسِيرُ الْوَاصِلَةِ: الَّتِي تَصِلُ الشَّعْرَ بِشَعْرِ النِّسَاءِ،وَالْمُسْتَوْصِلَةُ: الْمَعْمُولُ بِہَا،وَالنَّامِصَةُ: الَّتِي تَنْقُشُ الْحَاجِبَ حَتَّی تُرِقَّہُ،وَالْمُتَنَمِّصَةُ: الْمَعْمُولُ بِہَا،وَالْوَاشِمَةُ: الَّتِي تَجْعَلُ الْخِيلَانَ فِي وَجْہِہَا بِكُحْلٍ أَوْ مِدَادٍ،وَالْمُسْتَوْشِمَةُ: الْمَعْمُولُ بِہَا.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ لعنت کی گئی ہے اس عورت پر جو بال جوڑے اور جڑوائے ‘ جو چہرے کے بال اکھیڑے اور اکھڑوائے اور جو جسم گودے یا گدوائے بغیر کسی بیماری کے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ ((واصلۃ)) سے مراد وہ عورت ہے جو دوسرے عورتوں کے بال جوڑتی ہو اور ((مستوصلۃ)) وہ ہے جو یہ کام کروائے۔((نامصۃ)) وہ ہے جو ابرووں کے بالوں کو نوچتی اور انہیں باریک بناتی ہو اور ((متنمصۃ)) وہ ہے جو یہ کام کروائے۔((واشمۃ)) وہ ہے جو چہر ے کی جلد پر سرمے یا سیاہی سے تل وغیرہ بناتی ہو اور ((مستوشمۃ)) وہ ہے جو یہ کام کرواتی ہو۔