Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4181 (سنن أبي داود)

[4181] إسنادہ ضعیف

عبداﷲ الہمداني:مجہول وخبرہ منکر،قالہ ابن عبدالبر (تقریب: 3727)

انوار الصحیفہ ص 149

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقِّيُّ،حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ،عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ،عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ الْہَمْدَانِيِّ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ،قَالَ: لَمَّا فَتَحَ نَبِيُّ اللہِ ﷺ مَكَّةَ, جَعَلَ أَہْلُ مَكَّةَ يَأْتُونَہُ بِصِبْيَانِہِمْ،فَيَدْعُو لَہُمْ بِالْبَرَكَةِ وَيَمْسَحُ رُءُوسَہُمْ،قَالَ: فَجِيءَ بِي إِلَيْہِ،وَأَنَا مُخَلَّقٌ،فَلَمْ يَمَسَّنِي مِنْ أَجْلِ الْخَلُوقِ.

سیدنا ولید بن عقبہ (ابن ابی معیط) نے کہا کہ جب اﷲ کے نبی نے مکہ فتح کیا تو اہل مکہ اپنے بچوں کو آپ ﷺ کے پاس لانے لگے۔آپ ﷺ ان کے لیے برکت کی دعا فرماتے اور ان کے سروں پر ہاتھ پھیرتے۔مجھے بھی آپ ﷺ کے پاس لایا گیا ‘ مگر مجھ پر خلوق (مرکب زعفران) لگی تھی۔تو آپ ﷺ نے اس وجہ سے میرے سر پر ہاتھ نہ پھیرا۔