Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4200 (سنن أبي داود)

[4200] إسنادہ ضعیف

ترمذی (2758)

صدقۃ بن موسی الدقیقي: ضعیف و قال الھیثمي: ضعفہ الجمھور (مجمع الزوائد 286/5) وحدیث مسلم (258) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 149

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا صَدُقَةُ الدَّقِيقِيُّ،حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ: وَقَّتَ لَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ حَلْقَ الْعَانَةِ،وَتَقْلِيمَ الْأَظْفَارِ،وَقَصَّ الشَّارِبِ،وَنَتْفَ الْإِبِطِ, أَرْبَعِينَ يَوْمًا مَرَّةً. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاہُ جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ،عَنْ أَبِي عِمْرَانَ،عَنْ أَنَسٍ لَمْ يَذْكُرِ النَّبِيَّ ﷺ, قَالَ: وُقِّتَ لَنَا وَہَذَا أَصَحُّ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے روایت کیا انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمارے لیے حد مقرر کر دی تھی کہ زیر ناف کی صفائی ‘ ناخن تراشنے ‘ مونچھیں کاٹنے اور بغلوں کے بال اکھیڑنے کا عمل چالیس دن میں ایک بار (ضرور) کر لیا جائے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اس روایت کو جعفر بن سلیمان نے بواسطہ ابو عمران ‘ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ‘ مگر نبی کریم ﷺ کا ذکر نہیں کیا۔اور کہا: ’’ہمارے لیے یہ حد مقرر کی گئی تھی۔‘‘ اور یہ زیادہ صحیح ہے۔اور صدقہ دقیقی قوی راوی نہیں ہے۔