Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4204 (سنن أبي داود)

[4204]صحیح

صحیح مسلم (2102)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْہَمْدَانِيُّ،قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ،وَرَأْسُہُ وَلِحْيَتُہُ كَالثَّغَامَةِ بَيَاضًا،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: غَيِّرُوا ہَذَا بِشَيْءٍ،وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ فتح مکہ کے روز (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے والد) ابوقحافہ کو لایا گیا تو ان کے سر اور ڈاڑھی کے بال ثغامہ بوٹی کی مانند سفید تھے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’انہیں کسی رنگ سے بدل دو اور سیاہی سے بچو۔‘‘