Sunan Abi Dawood Hadith 4239 (سنن أبي داود)
[4239]صحیح
ولہ شاھد عند النسائي (5162 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (4395)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ،حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ،حَدَّثَنَا خَالِدٌ،عَنْ مَيْمُونٍ الْقَنَّادِ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَہَی عَنْ رُكُوبِ النِّمَارِ،وَعَنْ لُبْسِ الذَّہَبِ إِلَّا مُقَطَّعًا. قَالَ أَبُو دَاوُد: أَبُو قِلَابَةَ لَمْ يَلْقَ مُعَاوِيَةَ.
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے چیتوں کے چمڑے کی گدی یا زین پوش پر بیٹھنے سے منع فرمایا ہے اور سونا پہننے سے بھی منع کیا ہے الا یہ کہ معمولی ہو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابوقلابہ کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے ملاقات نہیں ہے۔