Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4238 (سنن أبي داود)

[4238] إسنادہ ضعیف

نسائی (5142)

محمود بن عمر و وثقہ ابن حبان وحدہ وجھلہ الذھبي وغیرہ وضعفہ ابن حزم وھو مجہول الحال کما فی التحریر (6514)

انوار الصحیفہ ص 150، 151

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ،حَدَّثَنَا يَحْيَی أَنَّ مَحْمُودَ بْنَ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيَّ حَدَّثَہُ أَنَّ أَسْمَاءَ بِنْتَ يَزِيدَ،حَدَّثَتْہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: أَيُّمَا امْرَأَةٍ تَقَلَّدَتْ قِلَادَةً مِنْ ذَہَبٍ, قُلِّدَتْ فِي عُنُقِہَا مِثْلَہُ مِنَ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ،وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ جَعَلَتْ فِي أُذُنِہَا خُرْصًا مِنْ ذَہَبٍ, جُعِلَ فِي أُذُنِہَا مِثْلُہُ مِنَ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.

سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس عورت نے اپنے گلے میں سونا پہنا قیامت کے روز اسے اسی کی مثل آگ پہنائی جائے گی۔اور جس عورت نے اپنے کان میں سونے کی بالی پہنی تو قیامت کے دن اسے اسی کے مثل آگ کی بالی پہنائی جائے گی۔‘‘