Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4242 (سنن أبي داود)

[4242]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (5398، 5403)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ الْحِمْصِيُّ،حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ،حَدَّثَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ سَالِمٍ،حَدَّثَنِي الْعَلَاءُ بْنُ عُتْبَةَ،عَنْ عُمَيْرِ بْنِ ہَانِئٍ الْعَنْسِيِّ،قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ, يَقُولُ: كُنَّا قُعُودًا عِنْدَ رَسُولِ اللہِ،فَذَكَرَ الْفِتَنَ،فَأَكْثَرَ فِي ذِكْرِہَا،حَتَّی ذَكَرَ فِتْنَةَ الْأَحْلَاسِ،فَقَالَ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللہِ! وَمَا فِتْنَةُ الْأَحْلَاسِ؟ قَالَ: ہِيَ ہَرَبٌ وَحَرْبٌ،ثُمَّ فِتْنَةُ السَّرَّاءِ،دَخَنُہَا مِنْ تَحْتِ قَدَمَيْ رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ بَيْتِي, يَزْعُمُ أَنَّہُ مِنِّي وَلَيْسَ مِنِّي, وَإِنَّمَا أَوْلِيَائِي الْمُتَّقُونَ،ثُمَّ يَصْطَلِحُ النَّاسُ عَلَی رَجُلٍ كَوَرِكٍ عَلَی ضِلَعٍ،ثُمَّ فِتْنَةُ الدُّہَيْمَاءِ, لَا تَدَعُ أَحَدًا مِنْ ہَذِہِ الْأُمَّةِ إِلَّا لَطَمَتْہُ لَطْمَةً, فَإِذَا قِيلَ: انْقَضَتْ, تَمَادَتْ, يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيہَا مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا،حَتَّی يَصِيرَ النَّاسُ إِلَی فُسْطَاطَيْنِ, فُسْطَاطِ إِيمَانٍ لَا نِفَاقَ فِيہِ،وَفُسْطَاطِ نِفَاقٍ لَا إِيمَانَ فِيہِ, فَإِذَا كَانَ ذَاكُمْ فَانْتَظِرُوا الدَّجَّالَ مِنْ يَوْمِہِ،أَوْ مِنْ غَدِہِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے۔آپ ﷺ نے فتنوں اور آزمائشوں کا ذکر فرمایا اور بہت تفصیل سے بیان کیا حتیٰ کہ آپ ﷺ نے احلاس کے فتنے کا بھی ذکر کیا۔تو کہنے والے نے کہا: اے اللہ کے رسول! احلاس کا فتنہ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’بھاگم بھاگ اور غارت گری! پھر وسعت و فراخی (مال و زر) کا فتنہ آئے گا جس کا ظہور میرے اہل بیت کے ایک فرد کے پاؤں تلے سے ہو گا۔اس کا دعوٰی ہو گا کہ وہ مجھ سے ہے حالانکہ وہ مجھ سے نہیں ہو گا۔بلاشبہ میرے ولی اور دوست صرف متقی لوگ ہیں۔پھر لوگ ایک آدمی پر صلح کر لیں گے جیسے کہ سرین ہو پسلی پر! (یعنی نامعقول اور نااہل ہو گا جس طرح کہ سرین ایک پسلی پر نہیں ٹک سکتی) پھر ایک فتنہ اٹھے گا گھٹا ٹوپ اندھیرا! اس امت میں سے کوئی نہیں بچے گا مگر اسے اس کا طمانچہ پڑ کر رہے گا۔پس جب سمجھا جائے گا کہ یہ فتنہ ختم ہو گیا وہ اور بڑھ جائے گا۔آدمی صبح کر گا تو مومن ہو گا اور شام ہو گی تو کافر ہو جائے گا حتیٰ کہ لوگ دو خیموں (فریقوں) میں تقسیم ہو جائیں گے۔ایک خیمہ ایمان کا،جس میں کوئی نفاق نہیں ہو گا،اور دوسرا نفاق کا جس میں کوئی ایمان نہ ہو گا،اور جب یہ احوال ہوں تو دجال کا انتظار کرنا۔آج آیا کہ کل۔‘‘