Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4243 (سنن أبي داود)

[4243]حسن

عبد اللہ بن فروخ أبو عمر حسن الحدیث وثقہ الجمھور وإسحاق بن قبیصۃ صدوق مشکوۃ المصابیح (5393، 5398)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ،أَخْبَرَنَا ابْنُ فَرُّوخَ،أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ،أَخْبَرَنِي ابْنٌ لِقَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: قَالَ حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ: وَاللہِ مَا أَدْرِي, أَنَسِيَ أَصْحَابِي أَمْ تَنَاسَوْا! وَاللہِ مَا تَرَكَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مِنْ قَائِدِ فِتْنَةٍ إِلَی أَنْ تَنْقَضِيَ الدُّنْيَا-يَبْلُغُ مَنْ مَعَہُ ثَلَاثَ مِائَةٍ فَصَاعِدًا-, إِلَّا قَدْ سَمَّاہُ لَنَا بِاسْمِہِ،وَاسْمِ أَبِيہِ،وَاسْمِ قَبِيلَتِہِ.

سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا کے میرے ساتھی حقیقتاً بھول گئے ہیں یا بھولے بنے ہوئے ہیں۔اللہ کی قسم! دنیا ختم ہونے تک آنے والے فتنوں کے قائدین جن کے ساتھ تین سو یا اس سے زیادہ لوگ ہوں گے ‘ رسول اللہ ﷺ نے کسی کو نہیں چھوڑا ہے۔آپ ﷺ نے ان کے نام ‘ ان کے باپوں کے نام اور ان کے قبیلوں تک کے نام بتا دیے ہیں۔