Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4248 (سنن أبي داود)

[4248]صحیح

صحیح مسلم (1844)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ،حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ،عَنْ زَيْدِ بْنِ وَہْبٍ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ رَبِّ الْكَعْبَةِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ،قَالَ: مَنْ بَايَعَ إِمَامًا فَأَعْطَاہُ صَفْقَةَ يَدِہِ وَثَمَرَةَ قَلْبِہِ, فَلْيُطِعْہُ مَا اسْتَطَاعَ،فَإِنْ جَاءَ آخَرُ يُنَازِعُہُ فَاضْرِبُوا رَقَبَةَ الْآخَرِ. قُلْتُ: أَنْتَ سَمِعْتَ ہَذَا مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ؟ قَالَ: سَمِعَتْہُ أُذُنَايَ،وَوَعَاہُ قَلْبِي،قُلْتُ: ہَذَا ابْنُ عَمِّكَ مُعَاوِيَةُ يَأْمُرُنَا أَنْ نَفْعَلَ وَنَفْعَلَ! قَالَ: أَطِعْہُ فِي طَاعَةِ اللہِ،وَاعْصِہِ فِي مَعْصِيَةِ اللہِ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جس شخص نے کسی امام کی بیعت کی ہو اور اپنے ہاتھ کا مال اور دل کا پھل (اپنا قول و قرار) اس کو دے دیا ہو تو پھر ہمت بھر اس کی اطاعت کرے۔اگر کوئی دوسرا (امیر بن کر) آئے اور اس سے جھگڑا کرے تو اس دوسرے کی گردن مار دو۔‘‘ (عبدالرحمٰن کہتے ہیں) میں نے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے پوچھا کیا بھلا یہ حدیث آپ نے خود رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے؟ فرمایا (کیوں نہیں) اسے میرے کانوں نے سنا اور دل نے یاد رکھا ہے۔میں نے کہا: یہ آپ کے چچا زاد معاویہ ہمیں حکم دیتے ہے کہ یوں کریں اور یوں کریں؟ کہا: اللہ کی اطاعت میں اس کی اطاعت کرو اور اللہ کی معصیت میں اس کی نافرمانی کرو۔