Sunan Abi Dawood Hadith 4247 (سنن أبي داود)
[4247]حسن
صخر بن بدر تابعہ نصر بن عاصم، انظر الحدیث السابق (4246) مشکوۃ المصابیح (5396)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ،حَدَّثَنَا أَبُو التَّيَّاحِ،عَنْ صَخْرِ بْنِ بَدْرِ الْعِجْلِيِّ،عَنْ سُبَيْعِ بْنِ خَالِدٍ بِہَذَا الْحَدِيثِ،عَنْ حُذَيْفَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: فَإِنْ لَمْ تَجِدْ يَوْمَئِذٍ خَلِيفَةً فَاہْرُبْ حَتَّی تَمُوتَ،فَإِنْ تَمُتْ وَأَنْتَ عَاضٌّ. وَقَالَ فِي آخِرِہِ: قَالَ: قُلْتُ: فَمَا يَكُونُ بَعْدَ ذَلِكَ؟ قَالَ: لَوْ أَنَّ رَجُلًا نَتَجَ فَرَسًا لَمْ تُنْتَجْ حَتَّی تَقُومَ السَّاعَةُ.
سبیع بن خالد نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے ‘ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے یہ حدیث بیان کی کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اگر تم ان ایام میں کوئی خلیفہ نہ پاؤ تو بھاگ جانا حتیٰ کہ مر جاؤ۔اور اگر تمہاری موت اس حال میں آئے کہ تم کسی درخت کی جڑ چبانے والے ہوئے (تو یہ بہتر ہو گا)۔‘‘ کہتے ہیں،میں نے عرض کیا: اس کے بعد کیا ہو گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اگر کسی نے چاہا کہ اس کی گھوڑی بچہ جنے،تو وہ بچہ نہیں جن پائے گی کہ قیامت آ جائے گی۔‘‘ (یعنی بہت جلد ایسا ہو گا)۔