Sunan Abi Dawood Hadith 4252 (سنن أبي داود)
[4252]صحیح
صحیح مسلم (2889)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی،قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ،عَنْ ثَوْبَانَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ اللہَ زَوَی لِيَ الْأَرْضَ-أَوْ قَالَ: إِنَّ رَبِّي زَوَی لِيَ الْأَرْضَ-،فَرَأَيْتُ مَشَارِقَہَا وَمَغَارِبَہَا, وَإِنَّ مُلْكَ أُمَّتِي سَيَبْلُغُ مَا زُوِيَ لِي مِنْہَا،وَأُعْطِيتُ الْكَنْزَيْنِ, الْأَحْمَرَ وَالْأَبْيَضَ،وَإِنِّي سَأَلْتُ رَبِّي لِأُمَّتِي أَنْ لَا يُہْلِكَہَا بِسَنَةٍ بِعَامَّةٍ،وَلَا يُسَلِّطَ عَلَيْہِمْ عَدُوًّا مِنْ سِوَی أَنْفُسِہِمْ،فَيَسْتَبِيحَ بَيْضَتَہُمْ وَإِنَّ رَبِّي قَالَ لِي: يَا مُحَمَّدُ! إِنِّي إِذَا قَضَيْتُ قَضَاءً, فَإِنَّہُ لَا يُرَدُّ،وَلَا أُہْلِكُہُمْ بِسَنَةٍ بِعَامَّةٍ،وَلَا أُسَلِّطُ عَلَيْہِمْ عَدُوًّا مِنْ سِوَی أَنْفُسِہِمْ فَيَسْتَبِيحَ بَيْضَتَہُمْ, وَلَوِ اجْتَمَعَ عَلَيْہِمْ مِنْ بَيْنِ أَقْطَارِہَا،-أَوْ قَالَ: بِأَقْطَارِہَا-حَتَّی يَكُونَ بَعْضُہُمْ يُہْلِكُ بَعْضًا،وَحَتَّی يَكُونَ بَعْضُہُمْ يَسْبِي بَعْضًا, وَإِنَّمَا أَخَافُ عَلَی أُمَّتِي الْأَئِمَّةَ الْمُضِلِّينَ،وَإِذَا وُضِعَ السَّيْفُ فِي أُمَّتِي لَمْ يُرْفَعْ عَنْہَا إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ،وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی تَلْحَقَ قَبَائِلُ مِنْ أُمَّتِي بِالْمُشْرِكِينَ،وَحَتَّی تَعْبُدَ قَبَائِلُ مِنْ أُمَّتِي الْأَوْثَانَ, وَإِنَّہُ سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي كَذَّابُونَ ثَلَاثُونَ, كُلُّہُمْ يَزْعُمُ أَنَّہُ نَبِيٌّ،وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ،لَا نَبِيَّ بَعْدِي،وَلَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَی الْحَقِّ: قَالَ ابْنُ عِيسَی ظَاہِرِينَ،ثُمَّ اتَّفَقَا لَا يَضُرُّہُمْ مَنْ خَالَفَہُمْ, حَتَّی يَأْتِيَ أَمْرُ اللہِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’بیشک اللہ تعالیٰ نے میرے لیے زمین کو لپیٹا اور میں نے اس کی مشرقوں اور مغربوں کو دیکھا اور بلاشبہ میری امت کی عمل داری وہاں تک پہنچے گی جہاں تک اسے میرے لیے لپیٹا گیا ہے ‘ اور مجھے سرخ و سفید (سونا چاندہ) دو خزانے دیے گئے ہیں۔اور میں نے اپنے رب تعالیٰ سے سوال کیا ہے کہ میری امت کو عام قحط سے ہلاک نہ فرمائے اور ان پر ان کے اپنے اندر کے علاوہ باہر سے کوئی دشمن مسلط نہ ہو جو انہیں ہلاک کر کے رکھ دے۔تو میرے رب نے مجھے فرمایا ’’اے محمد (ﷺ)! میں جب کوئی فیصلہ کرتا ہوں تو اسے رد نہیں کیا جاتا۔میں (تیری امت کے) ان لوگوں کو عام قحط سے ہلاک نہیں کروں گا اور ان کے اپنے اندر کے علاوہ باہر سے کوئی دشمن مسلط نہیں کروں گا جو انہیں ہلاک کر کے رکھ دے اگرچہ سب ملکوں والے ان پر چڑھ دوڑیں (تو انہیں ہلاک نہیں کر سکیں گے) البتہ یہ آپس میں ایک دوسرے کو ہلاک کریں گے اور ایک دوسرے کو قید کریں گے۔‘‘ (آپ ﷺ نے فرمایا) ’’مجھے اپنی امت پر گمراہ اماموں کا خوف ہے۔اور جب ان میں ایک بار تلوار پڑ گئی تو قیامت تک اٹھائی نہیں جائے گی۔اور اس وقت تک قیامت نہیں آئے گی جب تک کہ میری امت کے کچھ قبائل مشرکوں کے ساتھ نہ مل جائیں اور کچھ قبیلے بتوں کی عبادت نہ کرنے لگیں۔اور عنقریب میری امت میں کذاب اور جھوٹے لوگ ظاہر ہوں گے ‘ ان کی تعداد تیس ہو گی ‘ ان میں سے ہر ایک کا دعوی ہو گا کہ وہ نبی ہے۔حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں ‘ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔اور میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر رہے گا۔ابن عیسیٰ نے کہا: حق پر غالب رہے گا۔ان کا کوئی مخالف ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا حتیٰ کہ اللہ کا فیصلہ آ جائے گا۔‘‘