Sunan Abi Dawood Hadith 4253 (سنن أبي داود)
[4253] إسنادہ ضعیف
قال أبو حاتم الرازي:’’شریح بن عبید عن أبي مالک الأشعري: مرسل‘‘ (المراسیل ص90ت:327)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ ابْنُ عَوْفٍ وَقَرَأْتُ فِي أَصْلِ إِسْمَاعِيلَ،قَالَ: حَدَّثَنِي ضَمْضَمٌ،عَنْ شُرَيْحٍ،عَنْ أَبِي مَالِكٍ-يَعْنِي: الْأَشْعَرِيَّ-،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ اللہَ أَجَارَكُمْ مِنْ ثَلَاثِ خِلَالٍ،أَنْ لَا يَدْعُوَ عَلَيْكُمْ نَبِيُّكُمْ فَتَہْلَكُوا جَمِيعًا،وَأَنْ لَا يَظْہَرَ أَہْلُ الْبَاطِلِ عَلَی أَہْلِ الْحَقِّ،وَأَنْ لَا تَجْتَمِعُوا عَلَی ضَلَالَةٍ.
سیدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں تین باتوں سے امان دی ہے۔تمہارا نبی تم پر بد دعا نہیں کرے گا کہ تم سب ہلاک ہو جاؤ اور یہ کہ اہل باطل اہل حق پر غالب نہیں آ سکیں گے (یعنی کلی اور مجموعی طور پر) اور یہ کہ تم لوگ گمراہی پر جمع نہیں ہو گے۔‘‘