Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4256 (سنن أبي داود)

[4256]صحیح

صحیح مسلم (2887)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ عُثْمَانَ الشَّحَّامِ،قَالَ: حَدَّثَنِي مُسْلِمُ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّہَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ،يَكُونُ الْمُضْطَجِعُ فِيہَا خَيْرًا مِنَ الْجَالِسِ،وَالْجَالِسُ خَيْرًا مِنَ الْقَائِمِ،وَالْقَائِمُ خَيْرًا مِنَ الْمَاشِي،وَالْمَاشِي خَيْرًا مِنَ السَّاعِي. قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! مَا تَأْمُرُنِي؟ قَالَ: مَنْ كَانَتْ لَہُ إِبِلٌ فَلْيَلْحَقْ بِإِبِلِہِ،وَمَنْ كَانَتْ لَہُ غَنَمٌ فَلْيَلْحَقْ بِغَنَمِہِ،وَمَنْ كَانَتْ لَہُ أَرْضٌ فَلْيَلْحَقْ بِأَرْضِہ،قَالَ: فَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَہُ شَيْءٌ مِنْ ذَلِكَ؟ قَالَ: فَلْيَعْمِدْ إِلَی سَيْفِہِ،فَلْيَضْرِبْ بِحَدِّہِ عَلَی حَرَّةٍ،ثُمَّ لِيَنْجُ مَا اسْتَطَاعَ النَّجَاءَ.

جناب مسلم بن ابوبکرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’عنقریب فتنہ ہو گا اس میں لیٹا ہوا آدمی بیٹھنے والے سے بہتر ہو گا ‘ اور بیٹھا ہوا کھڑے ہوئے کی نسبت بہتر ہو گا ‘ اور کھڑا ہونے والا چلنے والے سے بہتر ہو گا ‘ اور چلنے والا دوڑنے والے سے بہتر ہو گا۔کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ مجھے کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جس کے پاس اونٹ ہوں وہ اپنے اونٹوں میں چلا جائے۔اور جس کی بکریاں ہوں وہ اپنی بکریوں میں چلا جائے۔اور جس کی کھیتی ہو وہ اپنی زمین میں چلا جائے۔‘‘ کہا کہ جس کے پاس ان میں سے کچھ نہ ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا وہ اپنی تلوار لے اور اس کی دھار کو پتھر پر مارے (اسے کند کر دے) اور پھر جہاں تک ہو سکے (فتنے میں شریک ہونے سے) بچنے کی کوشش کرے۔‘‘